سپریم کورٹ نے کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مرکزی بجٹ پیش
کرنے کی تاریخ آگے بڑھائے جانے سے متعلق عرضی آج مسترد کر دی۔ درخواست
میں کہا گیا تھا کہ ایسے وقت میں بجٹ لانا جب پانچ ریاستوں میں اسمبلی
انتخابات ہونےجارہے ہیں، مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی ۔
عدالت نے اس دلیل کو
ماننے سے انکار کر دیا کہ بجٹ کا لایا جانا کسی بھی
طرح سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں مانا جا سکتا۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر
اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ
اس دعوے کو صحیح ٹھہرانے کی ایسی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ عام بجٹ اسمبلی
انتخابات والی ریاستوں میں ووٹروں کو متاثر کر سکتا ہے۔